Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 75 اور اے 75 ایس اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی نے دو نئے اسمارٹ فون اے 75 اور اے 75 ایس لانچ کر دیے ہیں. دونوں اسمارٹ فونز کے مابین صرف اسٹوریج کا فرق دیا گیا ہے۔اے 75 میں 32 جی بی جبکہ اے 75 ایس میں 64 جی بی اسٹوریج کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں چھ انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فونز کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔اسمارٹ فونز کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آور کی ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔نئی ڈیوائسز کو گولڈ اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اوپو اے 75 کی قیمت 365 ڈالر جبکہ اے 75 ایس کی قیمت 400 ڈالر ہے۔
 

شیئر: