Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے پینسل پورٹل کا اجراء

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر مملکت برائے روزگار و محنت سنتوش کمار گنگوار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے آن لائن پورٹل پینسل ( کوئی بچہ مزدوری نہیں ) کے موثر نفاذ کیلئے پلیٹ فارم تیار کرکے گزشتہ روز لانچ کیا۔ اس پورٹل کا مقصد بچے اور نابالغ مزدوری ایکٹ 1986ء کے ضابطوں کے تحت بچہ مزدوری ، مزدوروں کی باز آبادکاری اسکیم کے موثر نفاذ کیلئے نظام فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ پر شکایت کارنر ، بچہ اور نابالغ مزدوروں کا پتہ لگانے کا سیکشن ہے۔ این سی ایل پی اور ریاستی ریسورس سینٹر اور محنت و روزگار کی وزارت کے مابین رابطے کی سہولت بھی مہیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت انسانی وسائل ، وزارت اور ہنر مندی کے فروغ اوروزارت صنعت سے بھی مربوط ہے۔

شیئر: