Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برائیڈل جیولری ٹرینڈ

شادی بیاہ میں عام طور پر سونے کے زیورات بنائے جاتے ہیں اور یہ روایات صدیوں سے چلی آرہی ہیں . دلہن کے لیے بھاری زیور ، نتھ ، ٹیکا ، کنگن بہت خوشی اور جوش و خروش سے بنوایا جاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان روایتی زیورات میں جدت کی جھلک نمایاں ہوگئی ہے اور ان میں مزید خوبصورتی پیدا کی ہے . 
جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان اور انڈیا میں برائیڈل جیولری کے جدید انداز بہت مقبول ہو رہے ہیں جن میں فلگری ہار ، پتری ہار ، برائیڈل نتھ ،  چوکر اور مور کے پروں سے مماثلت رکھنے والے زیورات شامل ہیں . ان زیورات کی بنیاد روایتی زیورات پر ہی رکھی گئی ہے  لیکن ان میں مشرق اور مغربی زیورات کا ملا جلا تاثر انہیں مزید دلفریب بنانے کا سبب بنتا ہے . 
مور کے پروٰں سا عکس لیے زیور میں دلچسپ رنگوں کا امتزاج اس کی قدرتی دلکشی کو چار چاند لگا دیتا ہے  اس ڈیزائن کے ایئر رنگز  آجکل بہت مقبول ہیں . اسی طرح پتری ہار میں  سونے اور قیمتی جڑاؤ نگینوں کا امتزاج  پھول اور کلی میں ڈھال کر نفیس کاریگری کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور مغلیہ عہد کی یاد تازہ کر دیتا ہے . تراشیدہ پتھر اور ہیرے ، زمرد ، لاجورد ، یاقوت اور  لعل کے جڑاؤ زیورات  موتی کی چاندنی جیسی چمک اور نفیس کاریگری  انہیں بہت خاص اور پہننے والے کو بے حد حسین بنا دیتی ہے . 
 

شیئر: