Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

 
آکلینڈ:پاکستان کرکٹ ٹیم نئے جذبوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچ گئی جہاں آج آرام کے بعدپاکستانی شاہین کل نیلسن کیلئے اڑان بھریں گے۔پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان 3 جنوری کو پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 6، 9، 13، 16 اور19 جنوری کو کھیلے گا جبکہ ٹی ٹوئنٹیمیچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے گا۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

شیئر: