نیویارک...لندن اور جینوا کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف اشتہارات آویزاں کردئیے گئے ۔ نیویارک کے علاقے ٹائمز اسکوائر میں6 مقامات پر پاکستان مخالف اشتہارات لگائے گئے۔ٹیکسیوں کے ذریعے بھی پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔فری بلوچستان کے بینرز پاکستان اور چین کے قونصلیٹ کے باہر بھی لگائے گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی مذمت اور امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی تاہم یہ مہم بھی ناکام ہوگی۔