Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں پرندوں کا بازار بند

ریاض۔۔۔۔مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مملکت کے مختلف علاقوں میںبرڈ فلو کے متعدد واقعات منظر عام پر آنے کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر مرغیوں اور پرندوں کی مارکیٹ بند کرادی۔ مدینہ میونسپلٹی نے ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مرکزی مارکیٹ میں پرندوں کا بازار احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت ماحولیات نے اسی بنیاد پر جنوبی ریاض کی العزیزیہ پرندوں کی منڈی بند کرادی۔

شیئر: