بینکاک.... تھائی لینڈ کے ایک پارک میں درجنوں افراد نے ایک ساتھ یوگا کے مقابلے میں حصہ لیا۔ درجنوں افراد تقریباً90منٹ تک خلا کو گھورتے رہے اور یوگا کرتے رہے۔ شرکاء میں تائیوانی بھی تھے اور چند دیگر ملکوں کے رضاکار بھی۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ اس دوران نہ تو اپنا موبائل فون دیکھیں گے اور نہ ہی شور مچائیں گے۔ اس مقابلے کی نگرانی سفید کوٹ پہنے ہوئے رضاکار کرتے رہے۔ انہوں نے بعض شرکاء کی نبض بھی دیکھی کہ آیا وہ کہیں سو تو نہیں رہے۔