Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فشر مینڈک کو ڈکار گیا

جوہانسبرگ ..... جوہانسبرگ میں ایک نیچر ریزرو پارک میں ایک بھوکا کنگ فشر کو جب کوئی چیز نہ ملی تو اس نے تالاب کے کنارے سے ایک زندہ مینڈک پکڑ لیا اور ایک ہی سانس میں اس نے اسے کھالیا۔ اگرچہ وہ اسکے منہ میں بھی تڑپتا رہا۔ مقامی ٹیچر نے اسے دیکھ کر تصاویر بنالیں۔ یہ کنگ فشر درخت کی ایک شاخ پر بیٹھے ہوئے نیچے تالاب میں بڑی دیر سے مینڈک کو تاڑ رہا تھا اور اسے جیسے ہی موقع ملا اس نے اڑان بھری اور اسے منہ میں لیکر واپس درخت پر بیٹھ گیا۔

شیئر: