کیا آپ جانتے ہیں کہ نیم کے تازہ پتے کیڑے مکوڑوں کو مار بھگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں . کچن میں کیڑے مکوڑے اور چیونٹیوں کی بھرمار اور کاکروچوں کا دوڑتے پھرنا نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ آپ کے پھوہڑ ہونے کی بھی نشاندہی کرتا ہے . یہ کیڑے مکوڑے سامان کو بھی خراب کرتے ہیں اور صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں . ان حشرات سے چھٹکارے کے لیے کچن کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور نیم کے تازہ پتے توڑ کر تمام کیبنٹس میں رکھ دیں اور انہیں ہر تھوڑے عرصے بعد تبدیل کرتی رہیں . نیم کے پتوں کی موجودگی میں کیڑے کچن سے دور رہیں گے .