امیتابھ بچن نے ٹریکٹر کا تحفہ پیش کردیا
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹریکٹر کا تحفہ پیش کردیا۔ خبروں کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں ہندوستان کے ورسوا ساحل پر ہونےوالی صفائی مہم کے دوران کوڑا کرکٹ اور گندگی ٹھکانے لگانے کیلئے اپنی جانب سے ٹریکٹر کا تحفہ پیش کیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ امیتابھ بچن سواچ سیوا بھارت صفائی میں سے کافی متاثر ہیں انہوں نے نوجوان سماجی کارکن افروز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک اعلیٰ معیار کے ٹریکٹر کا تحفہ پیش کیا ہے۔ سماجی کارکن افروز نے امیتابھ بچن کے تحفے کو نہ صرف سراہا بلکہ امیتابھ سے ہی اس ٹریکٹر کا افتتاح بھی کروایا۔