Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی کیلئے نیاسال بہتر ہوگا ، فرحت خان

  لاہور:نیاسال پاکستانی ہاکی کیلئے کامیابیوں کاسال ہوگا اور ٹیم نئے عزام کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔قومی سلیکٹر فرحت خان نے کہا کہ 2018ءمیں بہترین ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جوسینیئر اور جونیئر کا حسین امتزاج ہو گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سینیئر کی کوششیں پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچائیں گی ۔سابق کپتان اولمپیئن محمد ثقلین نے کہاکہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کی نیت صاف ہے اور ہاکی کو دوبارہ عروج پرپہنچانا چاہتی ہے ۔جس طرح شہباز سینیئر بہترین کپتان ثابت ہوئے تھے اسی طرح ہاکی کے بہترین منظم بھی ثابت ہو نگے ۔2018میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے اہداف حاصل کرے گی اور قومی کھیل دوبارہ عروج اور کامیابی سمیٹے گی ۔حسین سرور نے کہا کہ 2018ہاکی کےلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوششو ں سے ورلڈ الیون چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ اور پہلی ہاکی لیگ منعقد کروانا اہم اقدام ہو گا ۔ دریں اثناءپرائم منسٹرٹاسک فورس کے کوآرڈنیٹر شبیراحمد نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے خلاف جوسازش کی جا رہی ہے وہ بہتر نہیں ۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور ہاکی لیگ سے پاکستان کابہترامیج دنیاکے سامنے جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جب لوگ فیڈریشن کے ساتھ ہوتے ہیں تو تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔ خواجہ جنید ،احمد عالم ،حنیف خان ٹی وی ٹاک شو میں بیٹھ کر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بارے میں جوا لفاظ استعما ل کرتے ہیں وہ بہتر نہیں۔ فیڈریشن کے خلاف جو مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سے پاکستان ہاکی کو نقصان ہو سکتا ہے ۔

شیئر: