Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کے دریا میں دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ

 سڈنی ..... آسٹریلیا کے ایک دریا میں 20فٹ طویل مگر مچھ پایا گیا ہے اور فوٹو گرافروں کو اس وقت بیحد حیرت ہوئی جب نمکین پانی میں زندہ رہنے والا یہ مگر مچھ دریا سے نکل کر قریب کھڑے ہوئے لوگوں کے پاس سے گزرنے لگا۔ سیاحوں نے اس مگر مچھ کی تصاویر اتار لیں۔اس کی اونچائی ایک کشتی جتنی تھی اور یہ ایڈیلیڈ کے دریا میں پایا گیا ہے۔آسٹریلیا میں ایسے مگر مچھو ںکی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے جو نمکین پانی والے دریا میں پیدا ہوتے اور بڑھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاحوں نے جس مگر مچھ کی تصاویر اتاری ہیں وہ دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ ہے۔کوئنز لینڈ کے ایک رہائشی 25سالہ تعمیراتی کارکن نے اس کی تصویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالدی۔

شیئر: