Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی نوٹ 8 میں بیٹری چارجنگ کا مسئلہ‎

سامسنگ کمپنی کے اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری میں مسئلہ سامنے آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے سامسنگ کے ہیلپ فورم پر شکایات درج کروائی جارہی ہیں کہ ان کے سمارٹ فونز کی بیٹری چارج نہیں ہو رہی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فون کی بیٹری مکمل ختم ہونے کے بعد جب اسے دوبارہ چارجنگ کے لیے لگایا جارہا ہے تو اسمارٹ فون چارج نہیں ہو رہا۔ مختلف پاور کیبلز کی مدد سے بھی بیٹری چارج نہیں ہو پا رہی اور ان کے اسمارٹ فون ڈیڈ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سامسنگ کمپنی کو گزشتہ سال بھی اسمارٹ فونز میں بیٹری کے مسائل کا سامنا رہا تھا اور گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے جس کے بعد کمپنی نے اس فون کی فروخت روک دی تھی۔
 

شیئر: