Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 35ارب ریال کی آمدن

ریاض .... مالیاتی امورکے ماہر حارث العمری نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کل یکم جنوری 2018ءسے شروع ہوجائیگا۔ کویت اور سلطنت عمان کے برعکس عمل درآمد ملتوی نہیں ہوگا۔ العمری نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے فرار کے واقعات بعید از امکان نہیں۔ بعض سرمایہ کار ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے سلسلے میں کھلواڑ بھی کریں گے اور عملدرآمد کی بابت کئی غلطیاں بھی ہونگی۔ اس ٹیکس سے سرکاری خزانے کو 35ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔

شیئر: