پٹنہ۔۔۔۔چارا گھوٹالہ کیس میں رانچی کی اسپیشل سی بی آئی عدالت کے ذریعے قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد برسامنڈا جیل میں بند آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ سونے کو تپایا جاتا ہے تو اس کا کیا ہوتا ہے، میں بھی کندن بن کر نکلو نگا۔ اس ٹویٹ کے ذریعے لالو پرساد اپنے مداحوں اور پارٹی کارکنوں کو یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ ابھی وہ برسا منڈا جیل میں ہیں یہ وقت ان کیلئے ایسا ہی ہے جیسا کہ سونے کا ہوتا ہے جو آگ میں تپنے کے بعد ہی کھرا بنتا ہے۔ اس ٹویٹ کے ذریعے لالو نے سیاسی مخالفین کو بھی وارننگ دی کہ اگر وہ یہ سمجھ رہے ہوں کہ لالوکے جیل میں جانے سے ان کا راستہ آسان ہوگیا تو ایسا ہرگز نہیں ۔ اس ٹویٹ کے ذریعے لالو نے واضح کردیا کہ جیل میں سونے کی طرح تپنے کے بعد وہ اور مضبوط ہوکر لوٹیں گے ۔