Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنیکا مطالبہ

دیرہ دون ...اتراکھنڈ میں مدرسہ ویلفیئر سوسائٹی نے جو ایک سماجی تنظیم ہے اور ریاست میں 207مدارس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نصاب میں سنسکرت کو بھی شامل کرے۔ سوسائٹی کے چیئرپرسن سبط نبی نے حال ہی میں وزیراعلیٰ دیویندرا راوت کو ایک خط ارسال کیا ہے اور ان سے کہا کہ ریاضی، سائنس، ہندی،انگلش اور سوشل سائنسز کے ساتھ نصاب میں سنسکرت ہونی چاہئے۔مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اساتذہ کا خرچہ برداشت کرے۔ واضح ہو کہ ان مدارس میں 25ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

شیئر: