Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاندنی محل میں بارات کے دوران فائرنگ، لڑکا زخمی

نئی دہلی۔۔۔۔چاندنی محل پرانی دہلی کے علاقے میں بارات لے جاتے وقت ہوائی فائرنگ میں 15سالہ نعیم کو 2گولیاں لگیں جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔واردات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بارات لے جارہے شاہد عرف منے بلڈر کے گھر پر لوگوں نے پتھراؤ کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔پولیس نے دولہا اور اسکے والد کو حراست میں لے لیا۔ ملزم ببلو کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نعیم والدین کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھا وا نے بتایا کہ کھلے عام ہتھیار رکھنا اور فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے۔انہو ں نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر: