Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں سے بے وفائی پر بیوی سے محروم

باحہ .... 29سالہ سعودی شہری کو اسو قت منہ کی کھانا پڑی جب اس نے ا پنی ماں پر اپنی بیوی کو ترجیح دی اور بیوی نے اسکے اس رویئے کو انتہائی نامناسب سمجھ کر اس سے خلع کا مطالبہ کردیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق خاتون خلع کا مطالبہ کرتی رہی۔ وجہ بیان کرنے سے گریز کرتی رہی تاہم عدالتی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے خاتون کو اقرار کرنا پڑا کہ وہ خلع کا مطالبہ صرف اسلئے کررہی ہے کیونکہ اسکا شوہر اپنی ماں سے میری خاطر دستبردرار ہوگیا۔ خاتون کا موقف یہ ہے کہ اگر ایک شخص اپنی ماں سے دستبردار ہوسکتا ہے تو آنے والے کل میں بیوی کو بھی بدترین انجام سے دوچار کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کریگا۔
 

شیئر: