جدہ.... جدہ میں شمالی کورنیش کا دورہ کرنے والے ایک سعودی شہری نے باتصویر رپورٹ تیار کرکے واضح کیا ہے کہ چند ہفتے قبل ساحل سمندر کے جس منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا ،اسکے تحت قائم کئے جانے والے طہارت خانوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ بیشتر طہارت خانے بند ہیں۔ کئی کھلے ہیں مگر ان میں پانی نہیں۔ ساحل سمندر آنے والے مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔