اجزاء :
چکن (بون لیس) : 500 گرام
چاول :ایک کلو گرام
ہری مرچ (پسی ہوئی ):7 عدد
زیرہ : ایک کھانے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
کالی مرچ(کٹی ہوئی ) :2 چائے کے چمچ
سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ
ورسسٹر شائر ساس: 2 کھانے کے چمچ
چلی گارلک ساس :3 کھانے کے چمچ
سرکہ : ایک چائے کا چمچ
انڈہ: ایک عدد
کارن فلور : آدھا کھانے کا چمچ
لیمن ساس بنانے کے لئےَ:
شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) :آدھا کپ
پیاز (چوکور کٹی ہوئی ):آدھا کپ
مٹر :آدھا کپ
کالی مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چٹکی
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) :4 عدد
سویا ساس : 2 چائے کے چمچ
ورسسٹر شائر ساس : 2 چائے کے چمچ
چلی سوس : 2 چائے کے چمچ
لیموں کا رس : 4 کھانے کے چمچ
پانی : آدھا لیٹر
کارن فلور : ایک کھانے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
ترکیب :سب سے پہلے چاول دھو کر بھگو دیں ، اب زیرہ توے پر بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں ۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے چکن فرائی کریں اور ساتھ ہی زیرہ بھی شامل کر دیں ۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہو جائے تو اس میں سویا ساس ، ورسسٹر شائر ،چلی ساس،نمک کالی مرچ اور ہری مرچیں شامل کر کے مکس کریں اور چولہا بند کردیں ۔ ایک دوسرے پین میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پانی ابال لیں ۔پانی کی مقدار اتنی ہو کہ چاول گلنے تک خشک ہو جائے ۔ جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو اس میں سے آدھی مقدار میں چاول نکالیں اور باقی چاولوں پر چاروں طرف چکن مصالحہ پھیلا دیں پھر علیحدہ نکالے گئے چاول دوبارہ پین میں ڈال دیں اور چاول دم کے لئے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انڈے کا آملیٹ تیار کر لیں ۔ ایک پیالی میں انڈہ ،چٹکی بھر کالی مرچ ،نمک اور کارن فلور ڈال کر پھینٹیں اور فرائی کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے چاولوں پر پھیلا کر دم پر رکھ دیں ۔ جب تک چاول دم پر ہوں آپ لیمن ساس تیار کر لیں ۔اس کے لئے ایک پین میں شملہ مرچ ،پیاز ،مٹر ،نمک کالی مرچ اور پانی ڈال کر سوپ کی طرح پکائیں اور جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں لیموں کا رس ،سرکہ سویا ،چلی اور ووسسٹر شائر ساس کے ساتھ ساتھ کارن فلور بھی شامل کر دیں اور جب سا س گاڑھی ہو جائے تو پین چولہے سے اتار لیں ۔ گرماگرم سپائسی چاول اور منفرد ذائقے کی لیمن ساس تیار ہے ۔