سرکاری ادارے عوام کو تنقید کا موقع فراہم کریں، حسن روحانی
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے ایرانی عوام کو تنقید کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے مظاہرین کو ہر طرح کے تشدد کے سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا ۔ روحانی کو جمعرات کے روز سے شروع ہونے والے ایرانی شہروں میں احتجاجی مظاہروں پر اپنے پہلے تبصرے میں کہا کہ تنقید، تشدد اور املاک کی تباہی میں فرق کیا جانا ضروری ہے۔
سرکاری اداروں کو چاہئے کہ وہ عوام کو تنقید کا موقع فراہم کریں ، احتجاج جائز حق ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایرانی مظاہرین کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کا کوئی حق نہیں۔ وہ تو چند ماہ قبل ایرانیوں کو دہشت گرد قوم قرار دے چکے ہیں۔
ایران مظاہرے، تازہ ترین، یہاں کلک کریں