راولپنڈی ..... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سال نو پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2018ء پاکستان کیلئے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے بھرپور ہوگا۔ پاکستانیوں کے جذبے کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سال نو پر قوم کے نام پیغام شیئر کیا ہے۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک یادگار برس بیت گیا۔ 2018ء اندرونی و بیرونی چیلنجز سے بھرپور ہوگا، ہم چیلنجز کو موقع میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو نئے مواقع سے روشناس کرائیں گے، پاکستانیوں کے جذبے کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سک قمر جاوید باجوہتی۔