لاہور ..... سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی اور پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے لئے بھرپور آواز اٹھا ئیں اور اے پی سی میں بنائی گئی کمیٹی میں بھی بھرپور کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلاول ہاﺅس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پوری تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ زرداری اور بلاول بھٹو نے چاروں صوبوں میں انتخابی امیدواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کےلئے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے قمر زمان کائزہ کے زیر صدارت ساہیوال ، اوکاڑہ ، پاکپتن کے اضلاع کا اجلاس آج ساہیوال میں ہوگا جس میں پارٹی کے سینیئر رہنما منظور احمد وٹو ، سابق وزیر مملکت غلام فرید کاٹھیا، عثمان ملک اور دیگر رہنما شریک ہونگے۔ اگلے اجلاس گوجرانوالہ ڈویڑن اور لاہورڈویژن کے ہونگے۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔