Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی تقریب میں فائرنگ سے دولہا کی موت،5زخمی

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ہریانہ کے کیتھل ضلع کے گلہا شہر میں سوئٹزر لینڈ سے شادی کیلئے آنے والے30سالہ ہندوستانی نوجوان کی شادی کی تقریب غمی میں تبدیل ہوگئی۔کیتھل پولیس کے تحقیقاتی افسر سمیر سنگھ نے بتایا کہ دولہا کا رشتے دار ہوائی فائرنگ کررہا تھا جبکہ باراتی شادی کی خوشی میں ڈانس کررہے تھے کہ اچانک کوئی فائرنگ کرنے والے باراتی سے ٹکرا گیا اورگولی دولہا سمیت دیگر 5باراتیوں کو جالگی جس سے شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔دولہا اور زخمی باراتیوں کو ہریانہ اسپتال پہنچایا گیا جہاںابتدائی طبی امداد کے بعدڈاکٹروں نےدولہا کو مردہ قراردیدیا جبکہ دیگر5زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: