نئی دہلی۔۔۔۔دہلی و مضافات میں موسم کے کروٹ بدلتے ہی گھنے کہرے اور دھند نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔درجہ حرارت 8ڈگری تک پہنچ گیا۔ گھنے کہرے کے باعث حد نظر50میٹرتک رہ گئی ہے جس سے تقریباً200پروازیں متاثر ہوئیں ان میں سے بعض کے راستے تبدیل کئے گئے ۔ کہرے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اور دیگر گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئیگی جس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ اتر پردیش ، بہار ، پنجاب ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، شمالی مدھیہ پردیش، شمالی چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ علاقوں میں گھنے کہرے و شدید سردی کی لہر جاری رہے گی۔ انڈومان نیکوبارجزیرے میں بارش کا امکان ہے۔