Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹو رکشہ اور دودھ ٹینکر میں تصادم،5ہلاک

جالندھر۔۔۔۔۔نکودر روڈ پر ونڈر لینڈکے نزدیک تیز رفتار دودھ ٹینکر اور آٹو رکشے میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 3بچوں سمیت 8شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں جالندھراسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع کے مطابق ٹینکر کھانبڑہ سے نکودر کی طرف جارہے سواریوں سے بھرے آٹو سے ٹکراگیا جس سے خوفناک حادثہ رونما ہوگیا۔ حادثے کے بعدٹریفک جام ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو آٹو سے نکال کر اسپتال پہنچایا اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ٹینکر  ڈرائیور کو گرفتار کرکےحادثے کی بابت تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: