Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلکھان سنگھ کی جگہ او پی سنگھ نئے ڈی جی پی

لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی حکومت کی جانب سے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس اوم پرکاش سنگھ کو ڈی جی پی کے طور پر ذمہ داری سونپنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1983بیج کے آئی پی ایس او پی سنگھ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعتماد کا اظہارکیا جس کے بعد اوپی سنگھ کو چنئی سے لکھنؤ بلایا گیا ۔واضح ہو کہ او پی سنگھ ، سی آئی ایس ایف میں ڈی جی کے عہدے پر فائز تھے ۔ سینیارٹی اور تجربہ کی بنیاد پر انہیں ڈی جی پی کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ ڈھائی سال تک یوپی میں ڈی جی پی کے عہدے پر رہیںگے۔

شیئر: