کنگ خان بھی ' بونے' ہوگئے
بالی وڈ کنگ ، اداکار شاہ رخ خان فلم میں جس کردار کو پیش کرتے ہیں وہ راتوں رات مشہور ہوجاتاہے ۔فلم بینوں میں شاہ رخ خان کے ہر کردار کو زبردست پذیرائی ملتی ہے اس دفعہ کنگ خان ”بونے“ ہوگئے ۔وہ فلم ”زیرو“ میں اپنے مداحوں کو پستہ قد لڑکے کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ سال نو کی آمد پر کنگ خان نے اپنے پستہ قد فلمی کردارکی تصاویر اور فلم کا ٹیزر مداحوں کیلئے نئے سال کا تحفہ قراردیکر پیش کردیاہے۔وہ ایک گیت پر رقص کرتے ہوئے ایک بچے کی مانند نظرآرہے ہیں ۔اس قد نے شاہ رخ کی شخصیت کو ہی بدل کر رکھ دیاہے۔ فلمساز آنندرائے کی فلم ' زیرو' کی جھلک نے منظرعام پر آتے ہی انٹرنیٹ پر مقبولیت کے ریکارڈ بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں۔اس فلم کو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔