Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”چھپن چھپائی “ ، نئے فلمی ستاروں کا طلوع

لالی وڈ کی فلم ”چھپن چھپائی “مےں اداکار احسن خان اور نیلم منےر کی جوڑی شائقین فلم کو بھاگئی۔فلم پہلے روز ہی شاندار بزنس کر کے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ایک تبصرہ نگار نے اس فلم کو نئے فلمی ستاروں کا طلوع قرار دے دیا۔بتایاگیا ہے کہ ہدایت کار محسن علی کی فلم ”چھپن چھپائی “نے نمائش کے پہلے روز ہی لاہور اور کراچی سمیت دےگر بڑے شہروں مےں شاندار بزنس کیا ہے۔ اداکارہ نیلم منےر اور احسن خان کو فلم بینوں کی جانب سے پسندیدگی کا درجہ دیتے ہوئے دونوں کو مستقبل کی بہتر ین جوڑی قرار دیاگیا ہے۔ اس حوالے سے فلم بینوںنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہدایتکار محسن علی نے فلم پر بھرپور محنت کی ہے اور اس کا صلہ انکو کامیابی کی صورت مےں ملا ہے۔ فلم میں شامل تمام اداکاروں احسن خان ، نیلم منےر ،وجدان شا ہ ،عدنان جعفر ، سکینہ سمو ں، طلعت حسین، ریحا ن شیخ ، فیضان خواجہ ، سیف حسن اور جاوید شیخ نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیاہے۔ سینیئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں نے اپنے کردار کوبخوبی نبھایا ہے۔ 

شیئر: