اسلام آباد.... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے الزام کا جلد جواب دیں گے۔ وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دنیا کو جلد بتائیں گے کہ حقیقت اور فسانے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات بھی کی ہے۔ جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے بیان پر بھی غور کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے باضابطہ ردعمل جاری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ٹرمپ کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔