Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں انگلش و اردو تقریری مقابلہ

وائس پرنسپل نے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا، پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی
مس شہزادہ زاہد ۔ جدہ
    مقابلے کا رجحان انسانی ذہن کو متحرک اور توانا کرتا ہے۔ ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی لگن انسان کو بہت سی کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔ غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں اپنے طلباء و طالبات کو متحرک رکھنے کیلئے ہمیشہ ہم نصابی سرگرمیوں سے متعارف کرایاجاتا ہے جو طلباء کے ذہنوں پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی سالانہ انگلش و اردو تقریری مقابلہ ہے جو نہ صرف طالبات کو اپنی معلومات میں اضافے کا موقع دیتا ہے بلکہ ان کے اعتما
د کو عروج پر لیجاتا ہے۔
    اس پروگرام کی تیاری میں لٹریری سوسائٹی کی انچارج اساتذہ مسز نصرت سعید ، مسز سمعیہ یوسف، مسز منیزہ جمال، مسز شہزادہ پروین اور مسز عابدہ عرفان نے حصہ لیا۔
    وائس پرنسپل مسز سعدیہ نوشین کی زیر نگرانی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ پروگرام کو جماعت وار مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا۔ دیئے گئے عنوانات کے حوالے سے مقابلے کیلئے بہترین مقررین کا انتخاب کیا گیا۔ پروگرام وقت مقررہ پر صبح 8بجے شروع ہوا۔ اردو مقابلے کی میزبانی کے فرائض زینت امداد، طیبہ نبی نے ادا کئے۔ انگریزی مقابلے کی میزبانی لما شفقت اور ایمان حق نے کی۔ تلاوت و ترجمہ زینت امداد نے پیش کیا۔ خدیجہ ہاشم اور زینت امداد نے خوبصورت آواز میں نعت شریف پیش کی۔
    ججز کے فرائض انگریزی و اردو مقابلے میں بالترتیب مسز نصرت سعید، مسز سمعیہ یوسف اورمس عائشہ عثمانی ، مسز ثمینہ جاوید نے ادا کئے۔پروگرام کو مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا جس میں جماعت دوم تا ہفتم کی طالبات نے حصہ لیا اور اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انگریزی، اردو بالترتیب دعا محمد (دوم بی) ، فاطمہ بخاری (سوم بی)، ایمن جنید(چہارم اے) ،سدین فواز(چہارم اے)، فاطمہ شریف، ردا زہرہ (پنجم)، جویریہ خان(ششم)، خدیجہ ہاشم (ہفتم)( اردو) مسفرہ مظہر (دوم اے)، عبیر عرفان (سوم بی)، ایمان ہاشمی(چہارم اے)، سارہ عبدالرحیم (پنجم)، جویریہ خان (ششم)، زینت امداد (فتم) کے نام شامل ہیں۔
    دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فاطمہ ریاض (دوم اے)، فاطمہ سجاد (سوم اے)، ایمان ہاشمی (چہارم اے)، سارہ عبدالرحیم، ھدیٰ حسین (پنجم)، سیدہ رومیصہ (ششم)زینت امداد (ہفتم)۔
    (اردو) علیشہ طاہر (دوم بی)، نیہا الطاف (سوم بی)، امین جنید(چہارم اے)، ردا زہرہ (پنجم)، زونائشہ اعجاز (ششم)، آلاء ہاشمی (ہفتم) کے نام شامل ہیں۔ اریبہ طارق (دوم بی) روطیبہ افتخار (سوم اے)، ریم سلیم (چہارم بی)،ابصار شاہد (پنجم)، لائبہ عمران (ششم )، آلاء ہاشمی (ہفتم)۔
    (اردو ) دعا عامر ، فاطمہ ریاض (دوم اے)، شروق مدثر(سوم بی)، مقدس زاہرہ، دانیہ یوسف (چہارم بی)، اریج فاطمہ، سعدیہ شبیر(پنجم)، مہرین صداقت، منہا رضوان (ششم)، خدیجہ ہاشم(ہفتم) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    وائس پرنسپل مسز سعدیہ نوشین نے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ غرناطہ انٹرنیشنل اسکول مستقبل کے بہترین مقرر تیار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور تمام حصہ لینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
    پروگرام کے آخرمیں مسز ہاجر خان نے طالبات میں میڈلز، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔

شیئر: