Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل سکول( ناصریہ) میں یومِ قائد کی تقریبات

طلبہ   نے قائد  اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں  ا تفصیل سے جائزہ پیش کیا، سینئر گرلز ونگ میں بھی تقریب
* * * * ذکاء اللہ محسن۔ ریاض* * *
  پاکستان انٹرنیشنل اسکول( ناصریہ) ریاض سینئر بوائز ونگ میں یومِ قائد  اعظم محمد علی جناح کی ایک  پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  محترم استادجاوید مرزا  نے قائد کی تعلیمی،سیاسی اور سماجی خدمات کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور ان کی خدمات، عزم و ہمت اور ولولہ انگیز قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
     سلیم اصغر نے اپنی تقریر میں   قائد  اعظم کو عالمِ اسلام کا عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں یوں تو اب تک بے شمار انسان  آ چکے مگر ایسے بہت کم ہیں جن کے سر پر تاج سجائے گئے۔
      طلبہ  مقررین  میں حسنات زاہد ، اسامہ کریم، احمد باجوہ، بلال افضل اور فہد صغیر شامل ہیں۔ ان طلبہ   نے قائد  اعظم  محمد  علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں  کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا اور مسلمانانِ بر صغیر  کے لیے ان کی ذات کو عطیہ خداوندی قرار دیا۔
    آخر میں پروفیسرگوہر رفیق  نے اپنے خطاب میں قائد اعظم  محمد علی جناح کو عالم   اسلام کا عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ قائد  اعظم  کی خصوصیات کو اپنائیں اور محنت و کوشش سے اپنی  پڑھائی  پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی قائد اعظم کی طرح کامیاب انسان اور محب الوطن شہری بن سکیں۔
    سینئر گرلز و نگ کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پری نہم جے کی سلوی شکیل نے اپنے تقریر میں بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ہر شعبے میں قائد کے کردار اور افکار کو اپنانے ہر بھر پور زور دیا۔ دوازدہم بی کی طالبہ زارا نے کہا کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ترقی قائد کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم میں پوشیدہ ہے۔ جماعت نہم سی ، دہم کے،بارھویں بی اور سی کی طالبات نے اپنی پرسوز اواز میں دعائیہ ملی نغمے پیش کیے۔ مسز رومانہ قدیر نے پروگرام کی انچارج کے فرائض ادا کیے اور تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

شیئر: