Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنٹ لگنے سے غیر ملکی ہلاک

محایل،عسیر.... مغربی محایل کے گرلز اسکول میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور اونچائی سے گرنے پر منگل کو ایک عرب شہری ہلاک ہو گیا۔ عمر کے تیسرے عشرے میں تھا۔ گرلز پرائمری اسکول میں رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا۔متعلقہ ادارے کے اہلکاروں نے بتایا کہ عرب مزدور کی نعش اسکول کے صحن سے اٹھوا کر محایل جنرل اسپتال کے سردخانے میں محفوظ کرا دی گئی۔ کرنٹ لگنے سے مزدور کا جسم جھلس گیا تھا جبکہ چہرہ بھی زخمی ہو گیاتھا۔ 

شیئر: