ریاض..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مملکت بھر میں چھاپے مار کر 247پٹرول اسٹیشنوں اور تجارتی مراکز پر جرمانے کر دیئے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ اور پٹرول و بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے بعد 6ہزار 52تجارتی اداروں پر چھاپے مارے گئے۔ 247خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ مقررہ نرخوں پر سامان فروخت نہ کرنے ، تیل مصنوعات صارفین کو فراہم کرنے سے احتراز پر جرمانے کئے گئے اور دیگر قانونی سزاﺅں پر عملدرآمد کیلئے مالکان کو طلب کر لیا گیا۔