علی سدپارہ بغیر آکسیجن سیلنڈر ماونٹ ایورسٹ سر کر ینگے
ماﺅنٹ ایورسٹ بیس کیمپ:پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے دنیا کی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو آکسیجن سیلنڈر کے بغیر سر کرنے کا آغاز کردیا۔ان کے ہمراہ 35 سالہ ہسپانوی کوہ پیما ایلکس ٹکسی کون اور 6 نیپالی گائیڈ موجود ہیں۔اسکردو کے رہائشی 41 سالہ علی سدپارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موسم سرما میں آکسیجن کے بغیر کوہ پیما کرنے میں کامیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ آخری مرتبہ موسم سرما میں ماونٹ ایورسٹ کو پولینڈ کے دو کوہ پیماوں نے فروری 1980 ءمیں سر کیا تھا۔علی سدپارہ نے کہا ہے کہ ‘وہ بہت پرامید ہیں کہ موسم سرما میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا اعزاز حاصل کر سکیں گے۔اس سے قبل جنوری 2016 ءمیں علی سد پارہ نے غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ مل کر نانگا پربت چوٹی کو موسم سرما میں سر کیا تھا۔