ماریا شا راپووا کا نئے سال میں فاتحانہ آغاز
شین زن:سابق عالمی نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریا شا راپووا نے نئے سال کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے چین کے شہر شین زن میں ہونے والے شین زن اوپن میں اپنا میچ جیت لیا جبکہ عالمی نمبر ون رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے بھی امریکی حریف نکول گبس کو شکست دے دی ۔شاراپووا نے اپنے پہلے میچ میں رومانیہ کی ماہیلا بوزرنسکو کو ہرا دیا۔ روسی کھلاڑی نے سال کا پہلا میچ ایک گھنٹے اور22منٹ کے مقابلے کے دوران جیتا۔شارا پووا نے اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور0-6سے کامیابی حاصل کی۔سیمونا ہیلپ نے بھی میش اسٹریٹ سیٹس میں جیتا اور نکول گبس کو 4-6 اور1-6 سے زیر کیا۔ چین کی ینگ ینگ نے ایوجینا راڈینا کو6-2 7-5.سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد عالمی نمبر سیمونا ہیلپ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور میں2016کی طرح ایک مرتبہ پھر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کروں گی۔روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے اپنی جیت کے حوالے سے کہا کہ یہ رواں برس کی میری پہلی فتح ہے، میں بہت خوش ہوں اور ان لمحات کو انجوائے کر رہی ہوں۔شاراپووا کو اگلے مرحلے میں 2017 کی رنراپ الیسن رسکے کا سامنا ہے، جنہوں نے چین کی وینگ کیانگ کو شکست دی۔