Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ .....سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

بدھ 3جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے” الحیاة“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں :

٭ سعودی کابینہ نے ملکی دفاع کی حکمت عملی اور ایڈز سے بچاﺅ کے نظام کی منظوری دیدی
٭ کویت میں قطری بحران کے بعد پہلی خلیجی پارلیمانی ملاقات
٭ سعودی رکن شوریٰ نے طلباءو طالبات کے اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مطالبہ کردیا
٭ ایران کے مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای نے مظاہروں کا ذمہ دار دشمنوں کو ٹھہرادیا، تہران کے حکام نے مخالفین کو موت کی سزاﺅں کی دھمکی دیدی، اصفہان میں 9ہلاک، خاتمی کے حامیوں نے ہنگامہ کرنے والوں کی مذمت کردی
٭ امریکہ ایرانی مظاہرین کی حفاظت کیلئے حکومت پر پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور کررہا ہے
٭ ہوائی اڈوں اور گزر گاہوں کے بحران کے حل سے متعلق بغداد اور اربیل میں مثبت ماحول
٭ مشرقی اور مغربی القدس کو ایک کرنے کا قانون مقدس شہر پر اسرائیلی حل تھوپنے کی شروعات ہے، فلسطینی اتھارٹی
٭ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بھائی مارب میں منظر عام پر آگئے، صنعاءاور الحدیدہ میں یمن کی سرکاری فوج کی فتوحات
٭ ہالی وڈ کی خواتین نے چھیڑ خانی کے خلاف تحریک چلانے کا عزم ظاہر کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: