اسلام آباد ..... سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3نیب ریفرنسوں کی سماعت بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ اس دوران مزید گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔ استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ میں نے کمشنر لینڈ ریونیو کے حکم پر نوازشریف ، حسن نواز اور حسین نواز کے ویلتھ ٹیکس کا ریکارڈ جمع کرایا۔ دوسرے گواہ نے کہا کہ انہوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کی آڈٹ رپورٹ فراہم کی۔ کلرک محمد رشید نے گیارہ صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کیں۔