واشنگٹن .... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کی دھمکی دی ہے۔ اپنے ٹویٹس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر ادا کرتے ہیں، جس پیسے کی نہ تو قدر کی جاتی ہے نہ اسے سراہا جاتا ہے۔ وہ طویل مدت سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے نہ ہی امن معاہدہ۔انھوں نے مزید کہا کہ جب فلسطینی امن بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ہم کیوں ان کو اتنی بڑی رقوم دیتے رہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کی ٹویٹ سے قبل منگل کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے انکشاف کیا تھا کہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کو رقوم کی فراہمی بند کی جائے گی جو انسانی بنیادوں پر فلسطینی مہاجرین کو امداد فراہم کرتا ہے۔