ایرانی پاسداران انقلاب حوثیوں کے ساتھ جنگ میں شامل
ریاض .... ایرانی جرائم پر ریسرچ کرنے والے امریکی انسٹی ٹیوٹ نے یمن میں حوثی باغیوں کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لینے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے 4کمانڈروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔ انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے گولہ بارود کے ماہر بھی یمن بھیجے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے تین بڑے کمانڈر کرنل رضا باسینی ، علی الرجبی اور محمد نیازی حوثی باغیوں کے یہاں فوجی ماہرین کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 2017 ءکے اوائل میں ایرانی وزارت دفاع نے گولہ بارود کی تیاری کے ماہرین بھی یمن بھیجے تھے۔