Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو کے 320 ٹی اسمارٹ فون لانچ‎

لینوو کمپنی کی جانب سے کے سیریز کا نیا اسمارٹ فون کے 320 ٹی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ فون کو چین میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔کے سیریز کے دیگر اسمارٹ فونز کے برخلاف کے 320 ٹی میں پہلی بار فل اسکرین ویو اور پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کو شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 1440×720 پکسل ریزولوشن اور 18:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 2.5 ڈی گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔فون میں کاڈ کور اسپریڈٹرم پروسیسر دیا گیا ہے اور یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی پشت پر شامل کیے جانے والے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں آٹوفوکس سینسر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ اور فکس فوکس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ڈوئل سم سپورٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ فون فور جی ، وائی فائے، بلیوتوتھ ، جی پی ایس ، مائیکرو یو ایس بی ، ایف ایم ریڈیو اور آڈیو جیک سپورٹ بھی رکھتا ہے۔فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے ۔ فون کی قیمت 999 یان ہے اور اس کی باقاعدہ فروخت 4 جنوری سے شروع ہوگی۔

شیئر: