Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی سیریز میں تین بیک کیمرے شامل کیے جائیں گے

ہواوے کمپنی پی سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون پی بیس ، پی 20 پلس اور پی 20 پرو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تینوں اسمارٹ فون میں تین بیک کیمرے شامل کیے جانے کا امکان ہے جن میں ٹیلی فوٹو لینس اور وائیڈ اینگل شوٹنگ لینس شامل کیا جائیگا۔ ہواوے پی 20 اور پی 20 پلس کا ڈیزائن ایک جیسا ہوگا اور دونوں اسمارٹ فونز میں فنگرپرنٹ اسکینر کو فرنٹ پر شامل کیا جائے گا جبکہ پی 20 پرو میں بڑی اسکرین کا حامل ہوگا اور اس میں ا?ئی فون ایکس کی طرح نوچ اور فنگر پرنٹ اسکینر کو بیک پر شامل کیا جائے گا۔ پی 20 اور پی 20 پلس میں کرن 970 پروسیسر اور پی 20 پرو میں کرن 975 پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ تینوں اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز کو 26 فروری سے منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا۔ فون کی قیمتوں سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں ا?ئی ہیں۔

شیئر: