Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 6 (2018) جمعہ کو لانچ ہوگا‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 6 (2018) پانچ جنوری بروز جمعہ متعارف کروایا جائے گا۔ فون سے متعلق سامنے آنے والی لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 16:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 5.5 انچ کا ڈسپلےدیا جائے گا۔ اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر کو فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 اور 64 جی بی کے انٹرنل اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔فون ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا تاہم اسے جلد ہی اینڈرائیڈ اوریو پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کو کالے ، نیلے اور سفید رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

شیئر: