Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی:نیوزی لینڈ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کیویز نے ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 0-2سے شکست دیتے ہوئے 126پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنائی۔پاکستانی ٹیم124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ ہند 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس سیریز میں کامیابی سے نیوزی لینڈ کو 6پوائنٹس ملے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5پوائنٹس سے محروم ہوئی۔اس ماہ کے آخر میں پاکستان کے ساتھ ٹی20سیریز میں 2-1سے کامیابی کیوی ٹیم کی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دے گی جبکہ پاکستانی ٹیم میزبان حریف کو کلین سویپ کرکے اپنی پوزیشن پر واپس آسکتی ہے۔ انگلینڈ119، ویسٹ انڈیز 115، جنوبی افریقہ 112، آسٹریلیا 111، سری لنکا 88، افغانستان86 اور بنگلہ دیش 76 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ 10میں شامل ہیں۔

شیئر: