Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ڈاکٹر حلقہ بگوش اسلام

ریاض .... امریکی ڈاکٹر ریمنڈ الروضہ دعوة سینٹر پہنچ کر حلقہ بگوش اسلام ہوگیا۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان ہونے پر خوش ہیں۔ نئی زندگی شروع کردی ہے۔ ریمنڈ مملکت کے ایک ہیلتھ سینٹر میں بحیثیت طبیب کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایکبار اپنے سعودی دوست باسم السحیبانی کے ہمراہ آبادی سے باہر سیر سپاٹے کیلئے گیا تھا۔ اس موقع پر میں نے اسلام سے متعلق سوالات کئے، جواب تسلی بخش تھے۔ قرآن کریم کا مطالعہ کیا۔ اسلام کی حقانیت کا احساس ہوتے ہی اسلام قبول کرلیا۔
 

شیئر: