Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مناسب وقت

جمعرات 4جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونےوالے اخبار ” الریاض“ کا اداریہ

مغربی ممالک ایرانی شہروں میں جاری تحریک بیداری کی بابت ایرانی حکمرانوں سے مسلسل اپیلیں کررہے ہیں کہ وہ مظاہرین کے انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔ مغربی ممالک نے ایران کے حوالے سے جائز اپیل کے اجراءمیں کافی تاخیر کردی۔ 1979ءسے ایران میں انسانی حقوق کا ضیاع چل رہا ہے۔ 
ہر لحاظ سے ایران اور اسکے عوام کیلئے 1979ءآفت کا باعث ثابت ہوا۔ایران میں کبھی بھی انسانی حقوق کا احترام نہیں کیاگیا۔ یومیہ کی بنیاد پر حقو ق کی خلاف ورزی کی گئی۔ ایران کو اسلامی جمہوریہ کے وصف سے متصف کرنے کے باوجود انسانی وقار کو پامال کیا گیا۔ مرشد اعلیٰ کی خواہش اور انکے کارندوں کی مرضی سب کچھ قرار پائی۔
ایرانی عوام کی تحریک بیداری سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماتحت سماجی و انسانی و ثقافتی امور کی نگراں کمیٹی نے نومبر 2017 ءکے دوران ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت پر مبنی قرارداد جاری کی تھی۔ موت کی بڑھتی سزاﺅں پر تشویش کا اظہار کیا۔ لڑکوں کو موت کی سزا دینے پر ناگواری ظاہر کی گئی۔
اقوام متحدہ نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے یہاں اظہار رائے کی آزادی ، عقائد، اجلاس، پرامن اجتماع کی آزادی پر عائد پابندیاں ختم کرے۔ پریشان کرنے، ڈرانے، دھمکانے، سیاسی مخالفین کو جبر وتشدد سے دوچار کرنے ، انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق ، اقلیتوں کے حقوق ، لیبر یونینوں کے قائدین کے حقوق، طلباءکے حقوق، فلمیں تیار کرنے والوں، صحافیوں ، سوشل میڈیا پر لکھنے والوں ، ذرائع ابلاغ سے منسوب لوگوں ، مذہبی رہنماﺅں، فنکاروں، وکلاءاور مذہبی اقلیتوں سے وابستہ افراد کے حقوق کا احترام کریں۔
مذکورہ فہرست میں ایرانی عوام کے ہر زمرے کے لوگ شامل ہوگئے ہیں۔ مغربی ممالک کو چاہئے کہ وہ عوام کے حوالے سے ایرانی حکمرانوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ اس بات کا انتظار نہ کریں کہ ایرانی عوام تحریک بیداری شروع کرینگے تو ایرانی حکمرانوں کو خبردار کیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: