جمعرات 4جنوری 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں:
٭ 3معاہدوں کے ذریعے سعودی قبرصی سربراہ کانفرنس کی تاج پوشی
٭ ایران میں شبینہ مظاہروں میں شدت، پاسداران انقلاب نے مداخلت کا اعتراف کرلیا، ٹرمپ نے مناسب وقت پر ایرانی عوام کی مدد کا وعدہ کرلیا، امریکی حکومت نے مظاہرے کچلنے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا عندیہ دیدیا
٭ غربت کا اصل سبب فوجی اخراجات ہیں، ایرانی سول نافرمانی تحریک شروع کردیں، شیریں عبادی
٭ شامی اپوزیشن نے دمشق کے اطراف فوجی ٹھکانوں کی ناکہ بندی کرلی
٭ فلسطینی قائدین اسرائیل اور امریکہ کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کرینگے
٭ جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان ہاٹ لائن بحال
٭ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے ریپبلکن گارڈز کے افسران کو محفوظ راہداری فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا
٭ ایران کے خراب حالات حوثیوں پر منفی اثرات ڈالیں گے
٭ حوثیوں نے جنوبی حدیدة میں واقع مساجد کے خطیب اغوا کرنا شروع کردیئے
٭ حوثی 9روز کے دوران 444ٹھکانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، عرب اتحادی
٭ علی صالح کے حامی سول نافرمانی تحریک کی تیاری کرنے لگے
٭٭٭٭٭٭٭٭