Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نے مدرسوں کیلئے جاری کیا چھٹیوں کا کلینڈر

لکھنؤ۔۔۔۔اب مدرسوں کو بھی تقریباً سبھی بڑے ہندو تہواروں پر چھٹی کرنا ضروری ہوگا۔ دیوالی ، دسہرہ ، بدھ  پورنیما اور مہاویر جینتی کے علاوہ رام نومی ، رکشا بندھن اور کرسمس کی بھی چھٹی ضروری ہوگی۔ اترپردیش کی یوگی حکومت نے مدرسوں کیلئے چھٹیوں کا کلینڈر جاری کیا ہے۔ اس میں کئی چھٹیاں ختم جبکہکئی شامل کی گئی ہیں۔ یوگی حکومت نے جہاں 7نئی چھٹیوں کو مدرسوں کے کلینڈر میں شامل کیا وہیں مدرسوں کو سال میں عید اور محرم کیلئے ملنے والی 10خصوصی چھٹیاں کم کرکے 4کردیں۔مدارس اب ان تہواروں پر 4دن سے زیادہ چھٹی نہیں دے سکتے۔ یہ کیلنڈرریاست کے دیگر سبھی بیسک سرکاری اسکولوں کے برابر کئے جارہے ہیں تاکہ کہیں تفریق نہ رہے۔

شیئر: