ماسکو۔۔۔شام میں روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ اس کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کو شام کے شمال مغربی شہر حماہ کے نزدیک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہ حماہ کی طرف ہی محو پرواز تھا اور زمین سے اس کی جانب کوئی فائرنگ نہیں کی گئی ۔بیان میں مزید بتایا گیاہے کہ ہیلی کاپٹر حماہ ائیر بیس سے 15 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا ۔اس کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے ۔ ایک ٹیکنیشین شدید زخمی ہوگیا،اس کو ہنگامی طور پر ایک اور ائیر بیس پر منتقل کردیا گیا ہے۔ایک تحقیقاتی بلاگ کنفلیکٹ انٹیلی ٹیم کی ایک پوسٹ کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں پر گرا تھا۔اس وقت وہ گاڑیوں کے ایک قافلے کی فضا میں نگرانی کررہا تھا ۔