Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے نئی شرائط

ریاض۔۔۔۔یمن کی آئینی حکومت حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے 5نئی شرائط جاری کردیں۔ یمن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع کرنے سے قبل حوثیوں کو سیاست دانوں اور شہریوں کے خلاف جرائم بند کرنا ہونگے۔ تمام قیدیوں کو بلا استثنا رہا کرنا ہوگا۔ میزائل حملے روکنے ہونگے۔ شہریوں پر حملے اور ناکہ بندی سے باز آنا ہوگا۔ عوام تک امدادی سامان کی فراہمی کی اجازت دینا ہوگی۔مذاکرات کی 3بنیادوں کی پابندی کا صاف الفاظ میں اعلان کرنا ہوگا۔ المخلافی کا کہنا ہے کہ حوثی باغی ماضی میں آنا کانی کرتے رہے ہیں لہذا آئندہ مذاکرات اس انداز سے نہیں ہونگے جیسا کہ ماضی میں ہوتے رہے ہیں۔ آئندہ ایسا نہ کرنے کا انہیں عہد کرنا ہوگا۔

شیئر: